پاکستان میں غربت اور معاشی مشکلات سے دوچار خواتین کے لیے حکومت نے ہمیشہ اپنی توجہ مرکوز رکھی ہے اور بینظیر کفالت پروگرام 2025 کا اغاز کیا ہے۔ 2025 میں حکومت پاکستان نے بینظیر کفالت پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں سے یہ پروگرام پاکستان میں کم آمدنی والے خاندانوں اور خصوصاً خواتین کے لیے ایک اہم مالی معاونت فراہم کرنے کا ذریعہ اور پروگرام بن چکا ہے۔ حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت تقریباً 9 لاکھ مستحق خواتین کو مالی امداد کی جائے گی۔ ماضی میں عوام کو پیش انے والی مشکلات کے مدنظر ان کے لیے مختلف جدید طریقوں سے رقم کی ادائیگی کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ ہر مستحق خاتون تک امداد پہنچ سکے اور کسی شخص کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔
![]() |
بینظیر کفالت پروگرام 2025 |
بینظیر کفالت پروگرام:
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اغاز 2008 میں کیا گیا اور بعد میں اسی پروگرام کے اندر بینظیر کفالت پروگرام کو ایک سب پروگرام کے طور پر متعارف کروایا گیا۔ آج تک اس پروگرام سے لاکھوں لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ اس ویلفیئر پروگرام کا مقصد لوگوں کو پیسے کی شکل میں امداد مہیا کرکے لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے۔
بینظیر کفالت پروگرام کی اہمیت:
بینظیر کفالت پروگرام bisp 8171 کا مقصد پاکستان کی خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی بہتر دیکھ بھال کر سکیں اور بغیر کسی فائینینشل سٹریس کے ان کی تربیت کرسکیں۔ اس پروگرام کے تحت خواتین کو ماہانہ مالی امداد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی ضروریات کو پورا آسانی سے کرسکیں۔ شروعات میں اس پروگرام کی رجسٹریشن مینولی ہوتی تھی اور کیش کی تقسیم بھی سنٹرز پر ہوتی تھی مگر گورنمنٹ نے اب اس کو مزید جدید بنادیا ہے۔
نئے ادائیگی کے طریقے
2025 کے بینظیر کفالت پروگرام 8171 میں کچھ نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور مختلف ادائیگی کے طریقے متعارف کرائے گئے ہیں تاکہ خواتین آسانی سے اپنی رقم حاصل کرسکیں۔ ان نئے طریقوں کی مدد سے خواتین کو مالی امداد کی وصولی میں مزید سہولت ملے گی جوکہ گورنمنٹ کا عزم ہے۔ نیچے ان نئے طریقوں کی تفصیل دی جا رہی ہے:
1۔ بینک اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی
وہ خواتین جن کے پاس بینک اکاؤنٹ ہیں، اب انہیں ایک جدید سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت وہ بینک میں اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے رقم نکال سکتی ہیں جو کہ ایک آسان طریقہ ہے۔ ان خواتین کو صرف اپنا اے ٹی ایم کارڈ اور پن کوڈ درکار ہوگا تاکہ وہ رقم نکال سکیں جیسا کہ آپ عام طور پر کرتی ہیں۔ اس طریقے سے رقم کی وصولی کا عمل نہ صرف محفوظ بلکہ بہت تیز بھی ہو گیا ہے۔
2۔ جازکیش کے ذریعے رقم کی ترسیل
ان خواتین کے لیے جن کے پاس بینک اکاؤنٹ نہیں ہیں، ان کے لیے جازکیش ایک بہترین آپشن ہے جو وہ پروگرام کی رقم حاصل کرنے کے لیے کرسکتی ہیں۔ جازکیش کی ایجنسی کے ذریعے خواتین پروگرام کیرقم وصول کر سکتی ہیں۔ اس کے لیے انہیں صرف اپنے شناختی کارڈ اور ایک تصدیقی کوڈ کی ضرورت ہوگی جوکہ ان کے موبائل پر رسیو ہوگا۔ جازکیش کے ذریعے رقم کی منتقلی کا ایک سادہ اور محفوظ طریقہ ہے جس سے خواتین کو مدد ملے گی۔
3۔ کیش سینٹرز کے ذریعے ادائیگی
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بے نظیر کفالت پروگرام میں شروع سے عوام کو امداد کیش سنٹر کے زریعے دی جاتی رہی ہے۔ اس سہولت کے تحت، وہ خواتین جو اے ٹی ایم یا جازکیش کے ذریعے رقم نہیں لے سکتی ہیں وہ اماؤنٹ حاصل کرسکتی ہیں اور ان کے لیے ہی کیش سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ یہ کیش سینٹرز مختلف مقامات پر کھولے گئے ہیں جہاں خواتین اپنے اصلی شناختی کارڈ دیکھا کر آسانی سے نقد رقم حاصل کر سکتی ہیں۔ یہ طریقہ بھی بالکل محفوظ ہے اور خواتین کی سہولت کے لیے بنایاطریقہ ہے۔
احساس کفالت پروگرام کی اہلیت چیک کرنے کا
اس پروگرام میں صرف وہی خواتین حصہ لے سکتی ہیں جو اس پروگرام کے لیے اہل ہونگی۔ بینظیر کفالت پروگرام میں شمولیت اختیار کرنے والی خواتین اپنی ادائیگی کی اہلیت کو جانچنے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کر سکتی ہیں۔ سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ خواتین 8171 پورٹل پر جا کر اپنے شناختی کارڈ نمبر (CNIC) جوکہ 13 ڈیجٹس پر مشتمل ہوتا کا اندراج کریں اور دیکھیں کہ کیا ان کی ادائیگی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ایس ایم ایس کوڈ کے ذریعے بھی خواتین اپنی ادائیگی کی اہلیت چیک کر سکتی ہیں۔
نئے مستحقین کے لیے اہم معلومات
جو خواتین اس پروگرام میں پہلی بار شامل ہو رہی ہیں ان کے لیے کچھ ضروری معلومات یہ ہیں جو آپ کے لیے جاننا اہم ہے:
- خواتین کا شناختی کارڈ بی آئی ایس پی 8171 کے سسٹم میں اپ ڈیٹ ہونا لازمی ہے۔
- اگر کسی خاتون کے پاس بینک اکاؤنٹ ہے تو وہ اس کو ایکٹو رکھیں تاکہ وہ اے ٹی ایم کے ذریعے رقم نکالی جاسگے۔
- جازکیش یا کیش سینٹرز کے ذریعے رقم وصول کرنے کی صورت میں، خواتین کو اپنا اصلی شناختی کارڈ اور ایک تصدیقی کوڈ فراہم کرنا لازمی ہوگا۔ یہ کوڈ ان کے رجسٹر موبائل نمبر پر آئے گا۔
- کسی بھی قسم کی دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے خواتین کو اپنی ذاتی معلومات کو پروگرام ٹیم کے علاوہ کسی غیر متعلقہ افراد کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہیے۔
نتیجہ
بینظیر کفالت پروگرام 2025 ایک اہم حکومتی پروگرام ہے جس کے ذریعے 9 لاکھ سے زائد مستحق خواتین کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ نئے ادائیگی کے طریقوں کے ذریعے خواتین کو رقم وصول کرنے میں آسانی ہوگی جو اوپر بیان کر دئیے گئے ہیں۔ حکومت پاکستان کی یہ کوشش ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنایا جائے اور ان کی زندگی میں بہتری لائی جائے۔ اس طرح کی مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارا وٹس ایپ چینل فالو کریں
0 تبصرے