پنجاب حکومت نے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے "ہمت کارڈ" پروگرام کا آغاز کیا ہے اس پروگرام کا مقصد ان افراد کی مالی مدد اور بہبود کرنا ہے جو معذوری کا شکار ہیں۔ اس پروگرام کے فیز 2 جو شروع ہوا ہے اس کے تحت، پنجاب بھر کے معذور افراد کو 10,500 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی جو انہیں ہر تین ماہ بعد ملے گی۔
![]() |
Punjab Himmat Card Phase 2 |
Punjab Himmat Card Phase 2
پنجاب ہمت کارڈ کیا ہے؟
ہمت کارڈ ایک حکومتی منصوبہ ہے جو کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد معذور افراد کو معاشی طور پر خود مختار بنانا ہے اور مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت، معذور افراد کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے روزمرہ کے اخراجات پورا کر سکیں اور کسی کے محتاج نہ رہیں۔ ہمت کارڈ کے ذریعے حکومت کا مقصد معذوری کی حالت میں زندگی گزارنے والے افراد کی زندگی کی مشکلات کو کم کر کے ان کی معاشی حالت بہتر بنانا ہے۔
ہمت کارڈ فیز 2 کے فوائد
ہمت کارڈ فیز 2 کے تحت کئی اہم فوائد فراہم کیے جا رہے ہیں:
1۔ مالی امداد: معذور افراد کو ہر تین ماہ بعد 10,500 روپے مالی امداد کے طور پر دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی ضروریات پوری کر سکیں۔
2۔ مجموعی طور پر 65,000 افراد مستفید ہوں گے: اس پروگرام کے فیز 2 جو ابھی شروع ہوئی ہے اس میں زیادہ افراد کو شامل کیا گیا ہے تاکہ اس سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔
3۔ خواتین کے لیے خصوصی کوٹہ: اس پروگرام میں 30 فیصد کوٹہ خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ خواتین بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔
4۔ رقم نکالنے کے آسان طریقے: جو لوگ اس پروگرام سے مستفید ہیں وی اپنی رقم اے ٹی ایم یا مخصوص کیش سینٹرز سے حاصل کرسکتے ہیں۔
5۔ ادائیگیاں: ہماری اطلاع کے مطابق پنجاب ہمت کارڈ کی پہلی قسط کی ادائیگیاں 15 ستمبر 2025 سے شروع ہوں گی جو کہ آپ آفیشل ویب سائٹ سے چیک کرسکتے ہیں۔
ہمت کارڈ فیز 2 کے لیے اہلیت
اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو پنجاب ہمت کارڈ کی اہلیت کی شرائط کو پورا کرنا بہت ضروری ہے:
1۔ معذوری کا سرٹیفکیٹ: درخواست دہندہ کا پنجاب سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے معذوری کا سرٹیفکیٹ ہونا بہت ضروری ہے۔
2۔ بیروزگاری کی حالت: درخواست دہندہ کی کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے میں ملازمت نہیں ہونی چاہیے۔ ورنہ وہ اس پروگرام کے لیے اہل نہیں ہوگا۔
3۔ دیگر حکومتی امدادی اسکیموں سے استفادہ نہ کرنا: وہ افراد جو پہلے ہی کسی دوسری حکومتی امدادی اسکیم سے فوائد حاصل کر رہے ہیں، وہ اس پروگرام کے لیے قطعاً اہل نہیں ہوں گے۔ ایسے افراد اس سکیم کے لیے اپلائی نہ کریں۔
4۔ غربت اسکور: یاد رکھیں کہ درخواست دہندہ کا بی آئی ایس پی سے غربت اسکور 45 سے زیادہ نہ ہو۔ اگر آپ کا اس سے زیادہ ہو تو کم کرنے کی کوشش کریں۔
5۔ اپڈیٹ ریکارڈ: درخواست دہندہ کی معذوری کی انفارمیشن، پتہ، اور رابطہ نمبر کی تفصیلات معذور افراد کے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (DPMIS) میں اپ ڈیٹ ہونی بہت ضروری ہے۔
اگر آپ ان تمام شرائط کو پورا کرتے ہیں تو آپ اس پروگرام کی درخواست دینے کے اہل ہیں۔
ہمت کارڈ فیز 2 کے لیے رجسٹریشن کا طریقہ
ہمت کارڈ فیز 2 کے لیے درخواست دینے کے دو طریقے ہیں جوکہ مندرجہ ذیل ہیں:
آن لائن رجسٹریشن (PWD ایپ کے ذریعے)
سب سے پہلے آپ نے PWD کی ایپ کو گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر لینا ہے۔
2۔ اس ایپ پر سی این آئی سی نمبر جو کہ 13 نمبر پر مشتمل ہوتا ہے، نام، رابطہ نمبر جوکہ رجسٹر ہو، اور معذوری کی تفصیلات فراہم کریں۔
3. "PWD سروس" منتخب کریں اور ہمت کارڈ کے لیے درخواست فارم فل کریں۔
4۔ معذوری کی تصدیق کے لیے آپ میڈیکل اپاؤمنٹ کریں تاکہ آپ کی معذوری کی تصدیق ہوسگے۔
5۔ کسی بھی سرکاری ڈاکٹر سے اپنی معذوری کی تصدیق کروائیں۔
6۔ تصدیق کے بعد آپ کی تمام تر تفصیلات پنجاب سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی جائیں گی جو کہ اس کو اگے پراسیس کرے گا۔
7۔ آپ کی درخواست منظور ہونے کے بعد آپ کا ہمت کارڈ آپ کو متعلقہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے مل جائے گا۔
2۔ ذاتی طور پر رجسٹریشن (ڈی ایچ کیو ہسپتال میں)
1۔ سب سے پہلے آپ کو اپنے قریب ترین ڈی ایچ کیو ہسپتال جانا ہوگا۔
2۔ ہسپتال میں اپنے سی این آئی سی اور معذوری کا سرٹیفکیٹ لے کر جائیں تاکہ آپ کی تصدیق میں آسانی ہو۔
3۔ ہسپتال کے عملے کی مدد سے درخواست فارم مکمل کریں ہسپتال کا عملہ آپ کو رہنما کرے گا۔
4۔ جیسے ہی آپ کی درخواست منظور ہوگی آپ کو ہمت کارڈ جاری کر دیا جائے گا۔
مالی امداد کی تقسیم اور رقم نکالنے کے طریقے
ایک بار رجسٹر ہونے کے بعد، ہر تین ماہ بعد آپ کو 10,500 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ یہ رقم آپ مختلف طریقوں سے نکال سکتے ہیں:
1۔ اے ٹی ایم کے ذریعے: ہمت کارڈ ایک عام اے ٹی ایم کارڈ کی طرح کام کرتا ہے جس سے آپ بینک میں جاکر پیسے نکلوا سکتے ہیں۔
2۔ کیش سینٹرز: اگر آپ اے ٹی ایم سے رقم نہیں نکال سکتے یا اے ٹی ایم کی سروس آپ کے علاقے میں موجود نہیں ہے، تو آپ مخصوص کیش سینٹرز جو کہ آپ کو پنجاب ہمت کارڈ کی ٹیم سے پتہ چلے گا سے بایومیٹرک تصدیق کے بعد پیسے نکال سکتے ہیں۔
تصدیق کا عمل
درخواست دینے کے بعد آپ کی درخواست کی تصدیق ہوگی،آپ اپنی درخواست کی حالت چیک کرنے کے لیے ہمت کارڈ تصدیق پورٹل کا استعمال کر سکتے ہیں جس کا لنک نیچے موجود ہے۔ اس پورٹل پر آپ اپنی درخواست کی تصدیق دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی درخواست منظور ہوئی ہے یا نہیں اور اگر کوئی مسئلہ ہو تو اسے حل بھی کروا سکتے ہیں۔
ہمت کارڈ پورٹل: DPMIS پنجاب
پنجاب ہمت کارڈ پورٹل کا لنک نیچے موجود ہے اس سے آپ اپنی درخواست چیک کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ ہیلپ لائن نمبر 1312 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں اگر آپ کو کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہو۔ اس کے علاوہ آپ اس طرح کی اپڈیٹس کے لیے ہمارا چینل فالو کر سکتے ہیں۔
نتیجہ
پنجاب ہمت کارڈ فیز 2 پنجاب گورنمنٹ کا ایک اہم حکومتی اقدام ہے جس کا مقصد معذور افراد کی مالی حالت بہتر بنانا ہے اور اس پروگرام کے زریعے کیش فراہم کیا جاتا ہے۔ اگر آپ معذور ہیں تو اس پروگرام سے آپ کی زندگی میں تبدیلی آ سکتی ہے اور آپ اپنے روزمرہ کے اخراجات کو بہتر طور پر پورا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس پروگرام کے لیے اہل ہیں تو جلدی سے درخواست جمع کروائیں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔
اس پروگرام میں شمولیت کا طریقہ اوپر بیان کردیا گیا ہے جس کی مدد سے آپ اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔
1 تبصرے
M sadam
جواب دیںحذف کریں